پاکستان
12 نومبر ، 2016

لاہور:ینگ ڈاکٹرز اور واٹر مینجمنٹ ملازمین کے دھرنے ختم

 

لاہور میں بارش 5 روز سے لاعلاج ہوئے ینگ ڈاکٹرز کا موثر علاج ثابت ہوئی، لاہور میں پولیس نے کلب چوک میں ینگ ڈاکٹرز اور واٹرمینجمنٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےان کے دھرنے ختم کرا دیے اور مال روڈ پر ٹریفک بحال کرا دی گئی ۔

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں کے ساتھ واٹرمینجمنٹ کے برطرف ملازمین نے 5 روز سے ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے مال روڈ پر دھرنا دے رکھا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور سی سی پی او لاہور امین وینس پولیس کی بھاری نفری کےساتھ کلب چوک پہنچے اور دھرنے والوں کو مال روڈ خالی کرنے کا کہا،کوئی ہل جل نہ ہونے پر پولیس نے پہلے واٹرمینجمنٹ کے ملازمین کو مال روڈ سے ہٹایا اور بعد میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹینٹ اکھاڑ ڈالے اور انہیں مال روڈ سے ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی۔

پولیس افسران کا کہنا تھا کہ کئی روز سے شہری شدید اذیت اور مشکلات سے دوچار تھے ، آئندہ مال روڈ کو بلاک نہیں ہونے دیں گے ،احتجاج کرنے والے کسی اور جگہ جا کر مظاہرے کریں ۔

مزید خبریں :