پاکستان
12 نومبر ، 2016

کراچی: زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت

کراچی: زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت

 

کراچی کی احتساب عدالت میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت میں ملزمان کے وکلاء نے فرد جرم مؤخر کرنے کی درخواست دائر کردی ۔

کراچی کی احتساب عدالت میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت میں ملزمان کے وکلاء کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی،جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان کو تمام دستاویزات ملنے تک فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی،فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ مؤخر کیا جائے۔

عدالت نے نیب وکیل کو نوٹس جاری کردئیے۔مقدمے میں سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی فاروق اختر فاروقی،ڈائریکٹر کے ڈی اے نجم الزمان،آفتاب میمن اور محمد سلیمان شیخ ملزمان ہیں اور ملزمان پر کلفٹن میں 350 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

عدالت نے یفرنس کی مزید سماعت 28 نومبرتک ملتوی کردی ۔

مزید خبریں :