کھیل
22 جون ، 2012

کرپشن کیس: انگلش کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی لگادی

کرپشن کیس: انگلش کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی لگادی

لندن … کاوٴنٹی کرکٹ میں کرپشن کیس پر انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا پر تاحیات پابندی لگادی ۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کاوٴنٹی کرکٹ میں دانش کنیریا پر کرپشن اور کھلاڑی کو اکسانے کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں ۔ پاکستانی اسپنر دانش کنیریا پر پابندی کاوٴنٹی کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم انگلش کرکٹ بورڈ نے تاحیات پابندی عائدکردی ہے جبکہ ایسیکس کاوٴنٹی کے کھلاڑی ویسٹ فیلڈ پر 2 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کاوٴنٹی کرکٹ کرپشن کیس میں انگلش کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے لیگ اسپنر دانش کنیریا کو مجرم قرار دیاتھا۔دانش کنیریا پر الزام تھا کہ انہوں نے کاونٹی چمپئن شپ 2009ء میں ڈرہم کیخلاف میچ میں اسپاٹ فکسنگ کیلئے ایسیکس کے ساتھی کرکٹر میروین ویسٹ فیلڈ کو اکسایا، جس کا ویسٹ فیلڈ پہلے ہی اعتراف کرچکے ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے ایک رکنی پینل نے 5 دن لندن میں سماعت کے بعد فیصلہ کیا کہ دانش کنیریا نے ہی میروین ویسٹ فیلڈ کو بک میکرز سے ملوایا۔ سماعت کے دوران آئی سی سی کے انسپکٹر ایلین پی کوک نے بھی بتایا تھا کہ2008 ء میں دانش کو خبردار کیا گیا تھا کہ بھارتی بکی انو بھٹ سے دور رہا جائے۔ ڈسپلنری کمیٹی کا ماننا ہے کہ دانش کنیریا پر الزام درست ہے کیونکہ وہ اسے رد کرنے میں ناکام رہے۔

مزید خبریں :