پاکستان
14 نومبر ، 2016

بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ،فائرنگ پراحتجاج

بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ،فائرنگ پراحتجاج

 

مونا خان...بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ اور اس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے، بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو طلبی کا سمن بھجوایا گیا تھا۔

پاکستان اس سے قبل بھی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو طلب کرچکا ہے۔

مزید خبریں :