پاکستان
14 نومبر ، 2016

کراچی :تاجر کے گھر چھاپہ،سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف تفتیش شروع

کراچی :تاجر کے گھر چھاپہ،سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف تفتیش شروع

افضل ندیم ڈوگر...کراچی میں تاجرکےگھرچھاپہ مارنے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی، ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی گارڈن کے عملے نے مبینہ طور پر قیمتی اراضی کی فائل ہتھیانے کے لیے جعلی کارروائی کی تھی۔

امریکا پلٹ شہری کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر تفتیشی مرکز لے جایا گیا تھا، ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی کے خلاف فوری کارروائی کی گئی، اس حوالے سے ایس ایس پی عمر شاہد حامد کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ثناءاللہ عباسی نے سی ٹی ڈی گارڈن کے 70اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کو پولیس ہیڈ آفس طلب کیا، اہلکاروں کی شناختی پریڈ کرائی اور چھاپہ مارنے والے افسر ممتاز مہر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

 

مزید خبریں :