دنیا
14 نومبر ، 2016

جنوبی کوریا کی صدر پارک گون ہَے کو تفتیش کا سامنا

جنوبی کوریا کی صدر پارک گون ہَے کو تفتیش کا سامنا

جنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کی صدر پارک گون ہَے کو پوچھ گچھ کا سامنا ہے۔ 60 سالہ پارک سے یہ پوچھ گچھ اس پالیسی کے اسکینڈل کے پس منظر میں ہو رہی ہے جس میں صدر کی انتہائی قریبی سہیلی چوئی سون سل ملوث ہیں۔

چوئی پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر پارک سے اپنے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریاست کے امور پر اثر انداز ہونے، صدارتی دستاویزات افشا کرنے، اعلیٰ حکومتی اہل کاروں کے تقرر اور متعدد بڑی کمپنیوں سے دو اداروں کے لیے عطیات کی وصولی کے واسطے استعمال کیا۔

استغاثہ نے چوئی سون سل کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ان سے اختیارات کا غلط استعمال کرنے، دھوکہ دہی کی کوشش، خفیہ حکومتی دستاویزات کے حصول اور ریاستی امور میں مداخلت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

مزید خبریں :