14 نومبر ، 2016
عراقی شہرفلوجہ میں پیر کو 2کاربم دھماکے ہوئے ہیں،جس کے نتیجے میں8افرادہلاک ہوگئے،خبرایجنسی کے مطابق دھماکے میں تقریباً 20 افراد زخمی ہوگئے۔
عراقی پولیس کے مطابق عراقی شہرفلوجہ کی دو مختلف چیک پوسٹوں کو کار بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔جس میں 8افراد ہلاک ہوگئے،یہ بم دھماکے شہر کے وسطی علاقوں میں کئے گئے۔
واقعے کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے،گزشہ سال جون میں سرکاری فوج کا داعش سےشہر کا قبضہ حاصل کرنے کےبعد یہ پہلادہشتگردی کا واقعہ ہے۔