14 نومبر ، 2016
سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ میں ٹرین کی بوگی پٹری سے نکلکر اسٹیشن سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں ایک مزدور ہلاک، جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
عرب ٹی وی کے مطابق حادثہ جدہ کے النسیم ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جب الحرمین ٹرین کے ڈبے ایک دوسرے سے ٹکرانے کے باعث ریلوے ٹریک سے باہر نکل آئے، جس کے زد میں ٹریک قریب موجود متعدد مزدور آگئے ۔
اور ان میں سے ایک مزدور ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہوگئے۔سعودی ریلوے اتھارٹی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہے۔