دنیا
15 نومبر ، 2016

اسرائیل و بھارت دفاعی تعاون بڑھانے پر متفق

اسرائیل و بھارت دفاعی تعاون بڑھانے پر متفق

اسرائیل اور بھارت دفاع اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔

نئی دلی میں اسرائیلی صدر اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب میں نریندر مودی نےکہا کہ عالمی برادری دہشت گردوں اور ان کے پشت پناہوں کے خلاف کردار ادا کرے، دہشت گردی عالمی چیلنج ہے۔عالمی برادری کو دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف کردار کرنا چاہیئے۔

دریں اثنا دونوں ملکوں کے درمیان انتہاپسندی کامقابلہ کرنے کے لیے تعاون کو تیزکرنے پر اتفاق کے ساتھ ساتھ دفاع اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی،دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں کا تبادلہ بھی ہوا، نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

 

مزید خبریں :