15 نومبر ، 2016
لیبیا کے شہر بن غازی میں جنرل حفتر ملیشیا اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھرپوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ جھڑپیں بن غازی شہر کے مشرقی علاقوں میں منگل کے روز اسوقت دوبارہ شروع ہوگئیں، جب جنرل حفتر ملیشیا نے القاعدہ سے وابستہ بن غازی شوریٰ کونسل پر ایک بڑا حملہ کیا، ابتدائی طور پرملنے والی اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں کے باعث 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا بن غازی کے مشرق میں بودزيرہ کے بازار میں کاربم دھماکا ہوا جس کا نشانہ وہاں سے گزرنے والا فوجی قافلہ بنا، دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔