16 نومبر ، 2016
بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کے گردوں نے کام کرنا چھوڑدیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سوراج نئی دہلی کے اسپتال میں داخل ہیں ، ان کا ڈائیلاسس کیا جارہا ہے ،گردے کے ٹرانسپلانٹ کے لیے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر کیے گئے ایک ٹیویٹ میں اپنے لیے دعاؤں کا کہا ہے۔
سشما سوراج کو 7 نومبر کواسپتال میں داخل کیا گیا تھا،ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کررہی ہے۔