انٹرٹینمنٹ
24 نومبر ، 2016

ایمی ایوارڈز: بہترین اداکار کا ایوارڈ ڈسٹن ہوفمین کے نام

ایمی ایوارڈز: بہترین اداکار کا ایوارڈ ڈسٹن ہوفمین کے نام

نیو یارک میں ہونے والے44 ویں بین الاقوامی ایمی ایوارڈ شو 2016کا انعقاد ہوا، جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض اسکاٹ لینڈ کے نامور اداکار ایلن کمنگ نے نبھائے، جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ برٹش کامیڈی ٹی وی شو روآلڈ ڈہلز ایسیو ٹروٹ میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے ڈسٹن ہوفمین کو دیا گیا ہے۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جرمن ٹی وی سیریز انڈر دا راڈارمیں مرکزی کردار نبھانے والی کرسٹیان پال کے نام رہا۔بیسٹ پروگرام کا ایوارڈ جاپان کے شو دا مین ہو شوٹ ہیروشیماکو دیا گیا، بیسٹ کامیڈی شو کا ایوارڈ برٹش شو ہوف دا ریکارڈکے نام رہا۔

بیسٹ ڈاکیومینٹری کا ایوارڈ جرمن ٹی شو وار آف لائیزنے جیتا،بیسٹ ڈرامے کا ایوارڈ بھی جرمن ٹی وی شو ڈچز لینڈ 83نے جیتااور نان اسکپٹیڈانٹرٹینمنٹ کا ایوارڈسویڈن کے شو دا گیرٹ سویڈش ایڈونچرکو دیا گیا۔

اس رنگا رنگ ایوارڈ شو میں ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی آمد نے میلہ لوٹ لیا،جنہوں نے خوب جلوے بکھیرے ۔تقریب میں بہترین ورائٹی سیریز رائٹنگ ،بہترین کامیڈی سیریزڈائیریکٹر ، ڈرامہ سیریز کی بہترین اداکارہ واداکار،بہترین معاون اداکارہ و اداکارسمیت دیگر کئی شعبوں کیلئے ایوارڈز تقسیم کئے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں :