دنیا
25 نومبر ، 2016

بانکی مون کا کنٹرل لائن پر جارحیت سے گریز کا مطالبہ

بانکی مون کا کنٹرل لائن پر جارحیت سے گریز کا مطالبہ

 

دس برس تک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل رہنے والے بان کی مون نے خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرنے پر اب آمادگی کا اظہار کیا ہے۔بان کی مون ایسے وقت میں کردار ادا کرنے پر تیار ہوئے ہیں، جب ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف ایک ماہ ہی باقی رہ گيا ہے ۔

بان کی مون پانچ پانچ سال کی دو مدتوں تک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل رہے ،بھارت جب مقبوضہ کشمیر میں حد سے گزر جانے لگا، تو بین الاقوامی اداروں کو بھی ہوش آنے لگا، اوراقوام متحدہ بھی اب جاگ اٹھا ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے پیش نظر خطے میں پائیدار امن کے لیے کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، لیکن بہت دیر کی مہرباں آتے آتے، یعنی ایک پوری دہائی گزار چکے ہیں۔

مزید خبریں :