26 نومبر ، 2016
ہملٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنالیے ،بابراعظم 34 اورسرفرازاحمد9رنزکےساتھ کریزپرموجودہیں۔
ہملٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن شاہینوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 271رنز پر آؤٹ کردیا، تاہم پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ،پہلی اننگ میں بیٹنگ کرتے ہوئے اظہر علی اور سمیع اسلم کی وکٹیں صرف 7 رنز کے عوض گرگئیں، یونس خان صرف 2 رنز بناسکےجبکہ محمد رضوان بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اسد شفیق 23 رنز بناکرویگنرکے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے بولر سوتھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آج جب میچ شروع ہوا تو نیو زی لینڈ نے 2 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز آگے بڑھائی تو سہیل خان کی گیند پر 90 کے مجموعی اسکور پر اس کی تیسری وکٹ گر گئی اور روس ٹیلر37رنزبناکر آؤٹ ہو ئے ۔
جیت راول55رنزبناکرعمران خان کی گیند پر جبکہ ہینری نکلز13رنزبناکر وہاب ریاض کا شکار بنے۔ اس کے بعد 170 رنز کے اسکور پر کیویز کی چھٹی وکٹ بھی گر گئی ۔گرینڈ ہوم 37 رنز بناکر عمران خان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
بعد میں آنے والے کھلاڑی بھی کچھ زیادہ جم کر نہ کھیل سکے ، نیوزی لینڈ کے جے اے راول نے 55 رنز بنائے بی جے واٹلنگ 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ٹیلر نے 37 رنز بنائے،سہیل خان نے 4، عمران نے3اور عامر نے 2 وکٹ لیں۔
ہملٹن ٹیسٹ کے دوسرے روزشاہینوں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کھانے کے وقفے کےکچھ دیر بعد شاہینوں نے 190 رنز کے عیوض نیوزی لینڈ کے 6 کھلاڑی پویلین بھیج دیے تھے۔
2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے ایک صفر کی برتری حاصل ہے، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کیویز نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی۔