26 نومبر ، 2016
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ سچ بول دیتے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے تو کوئی وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ نہ کرتا۔
وزیر اعظم کے بیان پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی گفتگو سے ان کے دل میں چھپاخوف جھلکتا ہے،وزیراعظم جن اقدامات کو اپنا کارنامہ بتاتے ہیں وہ ان کے فرائض کاحصہ اورمنصب کا تقاضا تھے۔
انہوں نے وزیراعظم پر الزام لگایا کہ جمہوری نظام کو جس انداز سے کمزور کیا اس کی مثال نہیں ملتی،نواز شریف نے ’’قانون کی حکمرانی‘‘ کی بجائے ’حکمرانوں کے قانون‘‘ کی سربلندی کیلئے پوری محنت کی۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مستعفی ہونے کیلئے نہیں تو کیا عوام نےوزیر اعظم کوجھوٹ بولنے اور قومی وسائل لوٹنے کیلئے ووٹ دیا؟