27 نومبر ، 2016
پشاور کے علاقے ریگی میں اینٹوں کے معاملے پر شروع ہونی والی تکرار پر2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ،پولیس کے مطابق 2 گروپوں میں اینٹوں کی ملکیت پر تنازع چل رہا تھا۔
اس میں آج شدت آئی اور تکرار کے دوران ایک گروپ کی جانب سے گوہر نامی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس پر مخالف گروپ نے بھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔