خصوصی رپورٹس
28 نومبر ، 2016

’دیوارِ مہربانی‘ کے بعد اب ’ ہاؤس آف مہربانی‘

’دیوارِ مہربانی‘ کے بعد اب ’ ہاؤس آف مہربانی‘

 

پشاورکی خواتین نے سفید پوش خاندانوں کےلئے گھر مہربانی بنالیا ہے، اس گھر میں متوسط طبقہ کوجہیز اور دیگر گھریلو سامان دیا جاتا ہے ۔

پشاورمیں ’دیوارِ مہربانی‘ مہم کے بعد اب چند خواتین نے مل کر گھر مہربانی بنایا ہے، جسے ’ ہاؤس آف مہربانی‘ کا نام دیاگیا ہے، اس گھر میں سفید پوش خاندانوں کوروز مرہ استعمال کی اشیاء اورجہیزبھی دیاجارہا ہے۔

ہاوس آف مہربانی منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکن چلارہی ہیںجو گھر گھر جاکر مخیر حضرات سے اشیاء اکٹھی کرتی ہیں جو مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

دنیا کا ہر مذہب دوسرے انسانوں سے مہربانی اور مدد کا درس دیتا ہے، ہاؤس آف مہربانی بھی ایسے ہی رحم دل افراد کی مدد سے کام کر رہا ہے ،جن کے دل میں دوسروں کی مدد کا جذبہ موجزن ہے۔

مزید خبریں :