دنیا
28 نومبر ، 2016

القاعدہ کا اتحادی الجزائری لیڈر مختار فرانسیسی کاروائی میں ہلاک

القاعدہ کا اتحادی الجزائری لیڈر مختار فرانسیسی کاروائی میں ہلاک

 

القاعدہ کا اتحادی الجزائری عسکریت پسند لیڈر مختار بالمختار فرانسیسی کاروائی میں مارا گیا ہے۔

امریکی انٹیلی جنس کے ایک عہدیدار نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ مختار بالمختار رواں ماہ کے آغاز میں لیبیا کے جنوب میں امریکی مدد سے فرانسیسی فضائی کارروائی میں ہلاک ہوا۔

بالمختار مغربی افریقہ میں القاعدہ تنظیم کی شاخ کا سب سے طاقتور رہنما سمجھا جاتا تھا، اور فرانس، امریکا سمیت الجزائر، لیبیا اور تیونس کی سکیورٹی اداروں کو انتہائی خطرناک مطلوبہ دہشتگردوں کی لسٹ میں شامل تھا۔

بالمختار کی ہلاکت سے متعلق فرانسیسی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :