30 نومبر ، 2016
امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبار کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر پیغامات میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شاندار کاروبار کو چھوڑنے والے ہیں تاکہ ملک کو چلانے پر پوری توجہ دے سکیں اور امریکا کو دوبارہ عظیم بنا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ قانونی طور پر ایسا کرنے کے پابند نہیں ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ بحیثیت صدر میں ضروری سمجھتا ہوں کہ میرے ذاتی کاروبارکو میری سرکاری حیثیت سے فائدہ نہ پہنچےاور دونوں کے مفادات کوئی ٹکرائو کی صورت پیدا نہ ہو۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغامات میں کہا گیا ہے کہ قانونی کارروائی جاری ہے، جس کے بعد وہ کاروباری سرگرمیوں کا حصہ نہیں رہیں گے۔اور انکے بچے اب کاروبار کو سنبھالیں گے۔