02 دسمبر ، 2016
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی کی مرکزی حکومت نے اطلاع دیے بغیر ریاست کے کئی علاقوں میں فوج تعینات کردی ۔
ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ریاست کے 80فیصد علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی تھی ، رات گئے اُنہوں نے کئی بار پریس کانفرنس کی۔
ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گی، وزیراعلیٰ مغربی بنگال کے احتجاج کے بعد کئی علاقوں سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوگئی۔