02 دسمبر ، 2016
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں نیوسیکرٹریٹ کا دورہ کرکے افسران کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور کارروائی کے احکامات دے دیے ہیں، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ افسران ساڑھے نو بجے تک دفتر نہیں پہنچ سکتے تو بہترہے گھر بیٹھ جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایک ،دو نہیں بلکہ ساتویں فلور تک سیکریٹریز کے دفاتر کا دورہ کیا اور سیکریٹریز سمیت اعلیٰ افسران کی حاضری بھی چیک کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے غیر حاضر افسران کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہ کہا کہ کوئی سستی اور کاہلی نہیں چلے گی، اب سب سیدھے ہوجائیں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا۔