دنیا
02 دسمبر ، 2016

مقبوضہ کشمیر:بھارت کیخلاف نئے احتجاجی مظاہروں کااعلان

مقبوضہ کشمیر:بھارت کیخلاف نئے احتجاجی مظاہروں کااعلان

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نئے احتجاجی مظاہروں کااعلان کردیا گیا،حریت کانفرنس کی اپیل پر آج آزادی اجتماع اور مارچ کیا جائے گا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس نے بھارتی مظالم کے خلاف نئے احتجاجی مظاہروں میں 8 دسمبر تک توسیع کردی ہے ۔ پورے ہفتے احتجاجی مارچ،آزادی اجتماعات اور خواتین کے اجتماعات ہوں گے ۔

گزشتہ ماہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں 2نوجوان سمیت 24 کشمیری جاں بحق اور 352 زخمی ہوگئے ۔اس دوران حریت رہنماؤں سمیت 202 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :