دنیا
06 دسمبر ، 2016

روہنگیا مسلمانوں کی کشتی کو حادثہ درجنوں افراد لاپتہ

روہنگیا مسلمانوں کی کشتی کو حادثہ درجنوں افراد لاپتہ

 

اویس محمد ... بنگلہ دیش کے قریب میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی کو حادثہ درجنوں روہنگیا لاپتہ ہوگئے ہیں، حکام نے ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیشی ماہی گیروں نے حکام کو اطلاع دی ہے گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی کشتی اس وقت دریائے ناف میں ڈوب گئی ہوگئی جب ایک اسپیڈ بوٹ اس کا تعاقب کر رہی تھی۔

اندازے کے مطابق حادثے کا شکار کشتی پر کم از کم اکتیس روہنگیا شہری سوار تھے جو میانمار سرکار اور فوج کی مسلمان اقلیت پر جاری مظالم سے فرار ہوکر بنگلہ دیش کا رخ کیا تھا، ماہی گیروں نے ایک خاتون کو زندہ بچالیا ہے تاہم ابھی بھی درجنوں روہنگیا لاپتہ ہیں اور انکا ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

ABHI BHI DRJNWn AFRA LA

مزید خبریں :