پاکستان
25 جون ، 2012

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں3افراد ہلاک

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں3افراد ہلاک

کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی فائرنگ کے واقعات میں تین افردا ہلاک اور دوزخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کیماڑی مچھر کالونی تھانہ ڈاکس کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حسین نامی شخص کو ہلاک کر دیا جسے پولیس کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم مقتول کے ورثہ لاش کو کارروائی کے بغیر ہی لے گئے۔ بلدیہ کے علاقے سوار کالونی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کی شناخت نہی ہو سکی۔سعید آباد کے علاقے 24نمبر مارکیٹ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے لیاری کے علاقے مرزاآدم خان روڈ اور شیر شاہ جناح روڈ پر نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ناگن چورنگی کے قریب سرسید تھانے کی موبائل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے2پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :