پاکستان
25 جون ، 2012

ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا میں پولیس مقابلے، ڈاکو ہلاک

ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا میں پولیس مقابلے، ڈاکو ہلاک

ڈیرہ غازی خان /سرگودھا … ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا میں جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق،ایک ملزم ہلاک اور ایک ملزم زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ غازی خان میں کوٹ مبارک کے علاقے میں پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق مبینہ ڈاکو علاقے میں جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث تھے ، آج صبح ان کی گرفتاری کے لئے چھاپا مارا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیاجبکہ ایک ڈاکو زخمی ہوگیا ،جسے گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب سرگودھا میں 116جھال کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان نے چیکنگ کے دوران روکنے پر پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا ،جسے گرفتار کرلیاگیا،جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،ایک ملزم فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مزید خبریں :