25 جون ، 2012
لاہور… بورے والاکے قصبہ ساہوکا میں شوہر نے 22 سالہ بیوی کو چارپائی سے باندھ کر جسم گرم سلاخوں سے داغ دیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ 22سالہ نرگس نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہراصغرنشے کاعادی ہے جو اس سے ناجائز مطالبے کرتا تھا، اصغرنے اسے چارپائی سے باندھ کر جسم گرم سلاخوں سے داغ دیا،وہ چیختی چلاتی اور خدا رسول کے واسطے دیتی رہی مگر ظالم پر کوئی اثر نہ ہوا ،پولیس نے نرگس کو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں منتقل کر دیاہے اورمقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے باوجود کوشش کے بات نہیں ہو سکی ،ادھر ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق نرگس کے جسم پرسلاخوں سے جلائے جانے کے 12 نشانات پائے گئے ہیں۔