25 جون ، 2012
لاہور… ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پنجاب کے مختلف شہروں کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال آج آٹھویں روز بھی جاری ہے۔ ملتان کے تمام سرکاری اسپتال نشتر ، چلڈرن کمپلیکس ، سول ، فاطمہ جناح وویمن اسپتال اور سول اسپتال کے آوٴٹ ڈور وارڈز آج بھی بند ہیں،علاج کے لئے دوردراز کے دیہات سے انے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں،اوپی ڈی میں روزانہ مریضوں کی بڑی تعداد بغیر علاج کرائے واپس لوٹنے پر مجبور ہے۔ گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بہاول پور کے وکٹو ریہ اسپتال اور قا ئداعظم میڈیکل کالج میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث اوپی ڈی وارڈز بند ہیں اور مریضوں کو کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی ۔