25 جون ، 2012
گلگت… گلگت بلتستان کا سالانہ بجٹ آج قانون ساز اسمبلی میں پیش کیاجائیگا۔6ہزارنئی اسامیوں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا امکان ہے۔ اسپیکر قانون سازاسمبلی وزیربیگ کی جانب سے بلائے گئے خصوصی بجٹ اجلاس میں آج شام چار بجے صوبائی وزیرخزانہ محمد علی اختر 18ارب 77کروڑ روپے کا بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں 6ہزار نئی اسامیاں پیدا کی جائیگی۔ جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کا امکان ہے۔بجٹ اجلاس کے بعد صوبائی وزیرخزانہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔