پاکستان
25 جون ، 2012

سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے چوکس رہیں، شہباز شریف

سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے چوکس رہیں، شہباز شریف

لاہور… وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے چوکس رہیں جبکہ سیلاب کی صورت میں شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے عالمی اداروں کی مشاورت سے ویئر ہاوٴسز کے قیام کا پلان مرتب کیا جائے ۔ مینارِ پاکستان ٹینٹ آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرِ صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی 15ہزار خیمے اور15ہزار کمبل اپنے اسٹاک میں رکھے جبکہ انہوں نے ہدایت کی کہ 100بوٹس خرید کر ریسکیو1122کے حوالے کی جائیں اس موقعہ پر شہباز شریف نے دریاوٴں کے پشتوں اور بندوں کا معائنہ کرنے کیلیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

مزید خبریں :