25 جون ، 2012
کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک جبکہ لڑکی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ دہشت گردی میں ملوث ملزم کو ماری پور سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق بلدیہ کے علاقے سوات کالونی اور سعید آباد کی چوبیس مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعات میں دو فراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ گارڈن کے علاقے رامسوامی سے ایک شخص کی لاش ملی جسے اغواء کرکے قتل کیا گیا۔ شاہ فیصل کالونی کے علاقے عظیم پورہ میں ایک واردات کے دوران فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوا۔ لیاری کے قریبی علاقے مچھر کالونی میں دو ملزمان نے ایک ماہی گیر جسیم کو فائرنگ کرکے ہلا ک کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ ملیر کے علاقے جناح اسکوائر میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 14 سالہ فریال زخمی ہوگئی۔ لیاری اور شیر شاہ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔