پاکستان
25 جون ، 2012

منگل اور بدھ کو لوڈشیڈنگ میں واضح فرق نظرآئیگا، رحمن ملک

منگل اور بدھ کو لوڈشیڈنگ میں واضح فرق نظرآئیگا، رحمن ملک

کراچی… وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے دعوے کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس بار دعویٰ کیاہے عوام کل اور پرسوں سے لوڈشیڈنگ میں کمی دیکھیں گے۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس کراچی میں ایف آئی اے ، نادرا اور رینجرز کے افسران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے بتایا کہ اپریل سے 12 جون تک کراچی میں 105سرچ آپریشن ہوئے ، اس دوران 22 ٹارگٹ کلر اور20بھتا خورپکڑے گئے جو دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ جمہوریت کے تسلسل میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا بہت اہم کردار ہے جنہوں نے ہمیشہ بْرے وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران پیپلز پارٹی ہٹاوٴ تحریک چلارہے ہیں جس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ایک سوال پررحمان ملک نے دعویٰ کیا کہ منگل اور بدھ سے لوڈ شیڈنگ میں واضح فرق نظرآئے گا۔

مزید خبریں :