پاکستان
25 جون ، 2012

کوئٹہ پولیس میں تبادلے اور تقرریاں

کوئٹہ… انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان راجا عمر خطاب نے کوئٹہ میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث سات ایس پیز کو تبدیل کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کے منتظر اسد ناصر کو ایس پی صدرانکے پیشرو ایس پی صدر ملک ارشد کو اے آئی جی انویسٹی گیشن، امان اللہ کاکڑ کو ایس پی سریاب آپریشنز،انکے پیشرو ایس پی سریاب سکندر ترین کو انویسٹی گیشن جمیل کاکڑ کو ایس پی انویسٹی گیشن قائد آبادجبکہ انکے پیشرو فیض بھٹی اور ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی شمس الرحمن نئے ایس پی کی تعیناتی تک معاملا ت دیکھیں گئے۔

مزید خبریں :