25 جون ، 2012
اسلام آباد… پانی و بجلی کے وفاقی وزیر احمد مختار نے ،ملک میں بجلی تقسیم کے نگران ادارے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ایم ڈی رسول خان محسود سے سینگ پھنساتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب رسول محسود رہے گا یا وہ ۔ احمد مختار نے وفاقی وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ، رسول خان محسود کو ایم ڈی کے عہدے دے معطل کرنیکا کا حکم صادر کیا تھا، اطلاعات کے مطابق رسول خان محسود ، اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، احمد مختار نے آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں کہاکہ رسول خان محسود اپنے تعلقات استعمال کررہا ہے، اب رسول محسود عہدے پر رہا تو میں وزارت چھوڑ دوں گا،وفاقی وزیر نے بجلی لوڈشیڈنگ کی وجوہات پر کہاکہ پاور پلانٹس کو ایندھن کی کمی نہیں ہے، مسئلہ ٹرانسپورٹیشن کا ہے، حیدر آباد میں 8 ، لاہور 9 ، ملتان 8، اسلام آباد میں 7 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، انہوں نے کہاکہ کے ای ایس سی کو یومیہ 710 میگا واٹ تک بجلی دینے کا معاہدہ ہے، کوشش ہے کے ای ایس سی کو تیل وگیس فراہم کردیا جائے اور وہ اپنی بجلی خود پیدا کرے۔