پاکستان
25 جون ، 2012

مراعات کے بل اور آرڈیننس کا مخالف ہوں، بابر اعوان

مراعات کے بل اور آرڈیننس کا مخالف ہوں، بابر اعوان

لاہور… سینیٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ وہ حکومت کے مراعات بل کے مخالف ہیں، یہ بل آئین کی نفی کرتا ہے ،اگر واپس نہ لیا گیاتو کئی دنیاوی خدا پیدا ہو جائیں گے ،جبکہ وہ آرڈیننس جاری کرنے کے بھی مخالف ہیں ، کیونکہ قانون بنانا اسمبلیوں کا کام ہے۔سینیٹر بابر اعوان لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مراعات کا بل بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے،جسے ختم کر دینا چاہئے۔ بابراعوان کاکہناتھا کہ وہ 4سال سے کہتے رہے ہیں کہ کچھ لوگ یہاں بنگلہ دیشی ماڈل لاناچاہتے ہیں،ہم وہ بدقسمت جمہوری ملک ہیں،جہاں تھرڈ پارٹی انٹرسٹ کو رول آوٴٹ نہیں کیا جا سکتا،لیکن ڈائیلاگ ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے تھرڈ پارٹی انٹرسٹ کو روکا جا سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ سسٹم ڈی ریل کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے ۔ ڈاکٹر ارسلان کیس کے سوال پر بابر اعوان نے کہاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہئے ، صرف اتنا کہہ سکتاہوں کہ انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔

مزید خبریں :