25 جون ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے ماری پور سے70افراد کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیاہے۔ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق ماڑی پور کے علاقے میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر ملزم فرقان عرف ٹْنٹے کوگرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 5 دستی بم اورایک سیون ایم ایم رائفل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لیاری گینگ وار کا رکن اور ٹارگٹ کلنگ کی ستر وارداتوں میں ملوث ہے ،ملزم نے گزشتہ دنوں لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں 3افراد کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔