پاکستان
25 جون ، 2012

ڈی جی پشاور ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

پشاور … پشاور ہائی کورٹ نے پشاور ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردئے ہیں۔قابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے جاری کئے۔ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے قاضی لیئق کو ریکارڈ سمیت عدالت طلب کیا تھا تاہم وہ حاضر نہ ہوسکا۔ ڈی جی کے خلاف سابق وفاقی سیکریٹری ایکسائز نے رٹ دائر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی کوٹہ کے تحت ان کو حیات آباد ٹاون شپ میں پلاٹ دینا تھا۔ تاہم ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باجود پلاٹ نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں :