دنیا
11 دسمبر ، 2016

استنبول: 2 بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک، 69 زخمی

استنبول: 2 بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک، 69 زخمی

 

ترکی کے شہر استنبول میں دوکار بم دھماکے ہوئے ہیں، جس میں 15افراد ہلاک اور69 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ دونوں کار بم دھماکے استنبول میں تقسیم اسکوائر کے قریب ایک فٹ بال اسٹیڈیم اور قریب ہی پارک میں ہوئے ہیں۔

ترکی کے وزیر داخلہ کے مطابق دھماکے نتیجے میں اب تک 15 افراد ہلاک اور69 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر تعداد پولیس اہلکاروں کی بتائی جارہی ہے۔ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس اہلکار فٹ بال میچ کی وجہ سے اسٹیڈیم کے اطراف میں تعینات تھے۔ دھماکے سے 2گھنٹے قبل اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ ختم ہوا تھا۔ دھماکے کے بعد تقسیم اسکوائر کے اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ادھر امریکی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی شہری متاثرہ علاقے میں جانے سے گریز کریں۔

دھماکے کی جگہ ریسکیو و امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جو لاشوں کو پوسٹم مارٹم کے لیے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کررہے ہیں۔

مزید خبریں :