25 جون ، 2012
لاہور…لاہور کے علاقے اچھرہ میں پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیو الے پولیس اہل کار کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔جس کے بعداُس کی میت آبائی علاقے دیپال پور روانہ کر دی گئی۔ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل علی حسن کی نمازِ جنازہ میں سی سی پی او لاہور اسلم ترین اورڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر سمیت دیگرپولیس افسران ،اہلکاروں اور ورثاء نے شرکت کی،نماز جنازہ کے بعدپولیس کے چاک وچوبنددستے نے شہیدکوسلامی دی گئی اور میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی جس کے بعد میت آبائی گاوٴں اوکاڑہ دیبالپور روانہ کر دی گئی۔