11 دسمبر ، 2016
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کاراج ہے،دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے تمام یونٹس ٹرپ کرگئے، سندھ،بلوچستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
دھند میں اضافہ کیا ہوا،شہری بجلی سے محروم ہوگئے، صبح6بجے گڈوتھرمل پاورہاؤس کے تمام یونٹس ٹرپ کرگئے اور نیشنل گرڈ اسٹیشن کو 650 میگاواٹ بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی، جس کے بعد جیکب آباد،کشمور ،شکارپور،کندھ کوٹ ، رحیم یار خان،گھوٹکی،راجن پور،جعفرآباد ،نصیرآباد اورصحبت پور کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔
گڈو تھرمل پاور ہاوس ذرائع کا کہنا ہےکہ دھند چھٹنے کے بعد بجلی بحال کردی جائے گی ۔
دوسری طرف پنجاب میں خانیوال،فیصل آباد،گوجرہ،بورے والا اورلودھراں سمیت دیگر شہروں میں بھی دھند کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔