پاکستان
25 جون ، 2012

پشاور:ن لیگ کے سابق وزیرعبدالسبحان کی ضمانت منظور

پشاور …پشاور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان کی ضمانت منطور کرلی ہے۔مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے سماعت کی۔ عبدالسبحان پر پانچ افراد کے قتل کا الزام ہے۔ عدالت نے سات دن تک ٹرانزٹ ضمانت کی منظور ی دیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہوجائیں۔

مزید خبریں :