12 دسمبر ، 2016
لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر پی آئی اے کےطیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز منسوخ کر دی گئی،مسافر وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
پی کے 788 کو خرابی کے باعث لندن ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کا کمپیوٹر کام نہیں کر رہا ہے۔
دوسری جانب سلالہ سے آنے والی پرواز پی کے 236 لاہورایئر پورٹ پر لینڈ نہ کرسکی۔ پی کے 236 کو کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔
پی کے 236 لاہورایئر پورٹ پر آئی اے ایل ایس کیٹیگری تھری کی تنصیب کے باوجود لینڈ نہ کرسکی۔
قبل ازیں حویلیاں میں حادثہ اور ملتان میں اے ٹی آر طیارے میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد پی آئی اے نے اے ٹی آر طیارے مکمل جانچ پڑتال تک گراؤنڈ کردئیے ہیں۔