12 دسمبر ، 2016
خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’وردہ‘ بھارتی شہر چنئی کے نزدیکی ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا ۔طوفان کے پیش نظر اسکول بند، ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔
موسلادھار بارش اور طوفانی ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے جبکہ ریاست آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں بھی طوفان سے نمٹنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے 36 گھنٹوں میں آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں شدید بارش کا امکان ہے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔