12 دسمبر ، 2016
طیارہ حادثے میں جاں بحق نیہا جمشید اور کیپٹن صالح جنجوعہ کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے سپرد کردی گئیں۔آسٹرین باشندے کے لواحقین نے تاحال رابطہ نہیں کیا ، شناخت کی گئی 12 میں سے گیارہ میتیں لواحقین کے سپرد کر دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد نے بتایا کہ جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید اور پائلٹ صالح جنجوعہ کی میتوں کو ورثاحوالے کردیا گیا ہے۔دونوں کی میتوں کی شناخت گزشتہ رات ہوئی تھی۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات آسٹریا کے باشندے کی لاش کی شناخت ہوئی تھی تاہم آسٹریا کے باشندے کی لاش کے لیے لواحقین نے اب تک رابطہ نہیں کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 12 میتوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ 11 میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔