پاکستان
12 دسمبر ، 2016

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی مکین اپنے گھروں سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد سے سوات اور گرد و نواح میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے، وہاں سے تاحال کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اورگردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی گہرائی 179 کلومیٹر تھی۔

مزید خبریں :