دنیا
12 دسمبر ، 2016

بھارتی ہٹ دھرمی، علی گیلانی کے گھر سیرت کانفرنس نہ ہونے دی

بھارتی ہٹ دھرمی، علی گیلانی کے گھر سیرت کانفرنس نہ ہونے دی

بھارت کی قابض انتظامیہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کے بھی آڑے آگئی سری نگر میں واقع سید علی گیلانی کے گھر پر سیرت النبی کانفرنس منعقد نہیں کرنے دی گئی۔

حریت رہنما یٰسین ملک سیرت کانفرس میں شرکت کیلئے حیدر پورہ میں واقع سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پہنچے تھےلیکن گھر کے باہر کھڑی پولیس نے انہیں اندر داخل ہونے نہیں دیا، یاسین ملک ودیگر کو واپس لوٹادیا گیا۔

حریت رہنما میرواعظ پہلے ہی گھر پر نظربند ہیں، سیرت کانفرنس میں رہنماؤں کو شرکت سے روکنے کے لیے پولیس کی نفری علی گیلانی کے گھر کے باہر تعینات کی گئی تھی۔

مزید خبریں :