13 دسمبر ، 2016
طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اے ٹی آر کمپنی کی 6 رکنی ٹیم کی جانب سے آج جائے حادثہ کا دورہ متوقع ہے، کمپنی کی ٹیم کل اسلام آباد پہنچی تھی ۔
ذرائع کے مطابق ٹیم میں مینوفیکچرنگ ایکسپرٹ، کریش سین ایکسپرٹ اور دیگر ماہرین شامل ہیں۔
اے ٹی آر ایکسپرٹس کی ٹیم نے تحقیقات کرنے والے فلائٹ سیفٹی بورڈ کے ممبران سے ملاقات بھی کی اور اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی جانب سے جائے حادثہ کا معائنہ مکمل ہونے کے بعد تباہ شدہ طیارے کا ملبہ ہٹا دیا جائے گا۔