پاکستان
25 جون ، 2012

وفاقی کابینہ میں ق لیگ کے 20 سے زائد ارکان کی شمولیت کا امکان

وفاقی کابینہ میں ق لیگ کے 20 سے زائد ارکان کی شمولیت کا امکان

اسلام آباد…وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ق کے 20 سے زائد ارکان کی شمولیت کا امکان ہے،ذرا ئع کے مطابق ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وزراء آج رات حلف اٹھا سکتے ہیں جبکہ حلف برداری کہ یہ تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہو گی۔ دوسری جانب ریاض پیرزادہ نے کہاہے کہ شاید اب چودھری برادران کو ان کی ضرورت نہیں رہی۔ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ کیلئے ارکان کی نامزدگیوں پر غور کیا گیا۔پارٹی رہنماراجا بشارت نے جیونیوز کو بتایاکہ وفاقی کابینہ میں انکے وزراء اور مشیروں کی تعداد 22 ہوسکتی ہے اور کل مسلم لیگ ق کے وزراء حلف اٹھائیں گے۔سابق وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے جیونیوز سے گفت گو میں کہاکہ راجا پرویزاشرف سے ان کا اختلاف ہے نہ ہی انہوں نے وزارت لینے سے انکار کیا ہے۔ ریاض پیرزادہ نے کہاکہ پہلے چودھری برادران انہیں وزارت دلانے ان کے گھر آئے تھے، اب شاید پارٹی قیادت کو میری ضرورت محسوس نہیں ہورہی۔

مزید خبریں :