کھیل
13 دسمبر ، 2016

انڈر 19ایشیاء کپ کرکٹ کا کل سے آغاز

انڈر 19ایشیاء کپ کرکٹ کا کل سے آغاز

 

انڈر19ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم سر ی لنکا روانہ ہوگئی جہاں کل سے ایشیا کپ کا آغاز ہورہا ہے۔

پاکستان انڈر۔19ٹیم کراچی سے کولمبو روانہ ہوئی، جو کل سے شروع ہونے والے یوتھ ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، ایونٹ میں پاکستان ٹیم گروپ بی میں شامل بنگلادیش، افغانستان اور سنگاپور کی ٹیموں سے مقابلہ کرے گی، ناصر نواز کی قیادت میں ٹیم پہلا میچ 15دسمبر کو سنگاپور سے کھیلے گی، کپتان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی بھر پور تیاری کی ہے۔

روانگی سے چند گھنٹے پہلے بھی پاکستان جونئیر ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی،ایونٹ کے گروپ اے میں بھارت ، سری لنکا ، ملائیشیا اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

مزید خبریں :