انٹرٹینمنٹ
14 دسمبر ، 2016

نئی اینیمیٹڈ فلم ’دی لیگو بیٹ مین مووی‘ کا نیا ٹیزر جاری

نئی اینیمیٹڈ فلم ’دی لیگو بیٹ مین مووی‘ کا نیا ٹیزر جاری

اوسامہ خالد...مشہور ایکشن ہیرو کردار بیٹ مین کے دیوانے ہوجائیں تیار، کیونکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لیگو بیٹ مین مووی کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کرس میک کے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیگو مووی‘ کا سیکوئل ہے۔ فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں وِل آرنیٹ، روساریو ڈوسن، رالف فینس، مائیکل کیرا اور ماریہ کارے سمیت دیگر شامل ہیں۔

گراہم اسمتھ کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 10فروری 2017کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

مزید خبریں :