15 دسمبر ، 2016
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے برسبین میں شروع ہوگیاہے۔میچ میں میزبان آسٹریلیا ٹاس کر جیت بیٹنگ کررہی ہے۔محمد عامر نے گلابی گیند کے ساتھ بولنگ شروع کی ۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوا۔ قومی ٹیم کی جانب سے سمیع اسلم، اظہر علی، بابر اعظم، یونس خان،مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد عامر، وہاب ریاض، یاسر شاہ اور راحت علی میدان میں اترے ہیں۔
ادھر کینگروز الیون میں میٹ رینشا، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈز کومب، نیک میڈیسن، میتھیو ویڈ، مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ، نیتھن لائن اور جیکسن برڈ شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے بھرپور کوشش کرنا ہوگی، اصل مقابلہ دونوں ٹیموں کے بولرز کے درمیان ہوگا۔